India

سوال # 154168

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کے مہاراشٹرا میں بیل کے کاٹنے پر پابندی عائد ہے ، ایسے میں قربانی دینے کا کیا حکم ہے ؟ کیابیل کی قربانی دینے سے قربانی ہو جاتی ہے اور روزانہ کسی بھی تقریب میں ہمارے یہاں بیل کٹتے ہیں تو کیا وہ گوشت کھانا حلال ہے ؟ برائے کرم جواب عنایت فرمائیں۔

Published on: Oct 12, 2017

جواب # 154168

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1390-1408/B=1/1439



قرآن پاک میں جن جانوروں کا گوشت حلال فرمایا گیا ہے وہ ہمیشہ حلال رہے گا، اگر آپ کے صوبہ مہاراشٹر میں گائے اور بیل کی قربانی پر حکومت کی طرف سے پابندی ہے تو آپ لوگ اس کی قربانی سے احتیاط کریں، بھینس، بکرے بھیڑ دنبے کی قربانی کرلیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات