Pakistan

سوال # 152954

مایوں والے گھر سے آنے والے کھانے کا کیا حکم ہے ؟ کھا لینا چاہے یا منع کردینا چاہئے ؟
کیا سالگرہ کا کیک کھا سکتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ سالگرہ منانا غیر شرعی فعل ہے ۔ میرے گھر میں میری شادی شدہ بہن اپنے بچوں کی سالگرہ والے دن کیک اور برگر وغیرہ منگوالیتی ہے ، اور میرے منع کرنے پر بھی وہ زبردستی کیک اور برگر کھلانا چاہے تو مجھے کھا لینا چاہئے یا صاف منع کر دینا چاہئے ؟

Published on: Aug 1, 2017

جواب # 152954

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1090-1068/sd=11/1438



(۱) مایوں والے گھر کے کھانے سے کیا مراد ہے ؟



(۲) اسلام میں سالگرہ منانے کی کوئی اصل نہیں ہے ، یہ غیروں کا طریقہ ہے ، یہ کوئی خوشی کا موقع بھی نہیں ہے ؛ اس لیے کہ انسان کی جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے ، ویسے ویسے اُس کی موت کا وقت قریب آتا جاتا ہے ؛ اس پر خوشی منانے کا کیا مطلب ؟آپ کو اپنی بہن کو سمجھا نا چاہیے ، اگر اس کے باوجود وہ سالگرہ منائیں اور کیک وغیرہ کھانے کا انتظام کریں، تو آپ اس میں شرکت سے معذرت کردیں ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات