• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 15237

    عنوان:

    22/جولائی کو سورج گرہن ہوگیا ہے کیا اس گرہن کا کھانے پینے کی چیزوں پر فرق پڑتا ہے یا نہیں؟جیسا کہ سورج گرہن صبح پانچ بجے ہوا، رات کا رکھا ہوا کھانا یا پینے کا کوئی بھی سامان (دودھ وغیرہ) صبح کو چائے میں ڈال کر پی سکتے ہیں یا نہیں؟ برائے کرم اس سوال کا جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 15237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1314=1057/1430/ل

    سورج گرہن کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزوں پر فرق نہیں پڑتا اس لیے رات کا رکھا ہوا کھانا یا پانی پینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند