Fiji

سوال # 15228



کیا
فرماتے ہیں مفتیان کرام و علمائے عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے یہاں فجی میں
گائے کا مذبح خانہ حکومت کے تحت چلتاہے۔ اسی مذبح خانے میں خنزیر بھی کاٹا جاتا
ہے، لیکن دونوں (گائے اور خنزیر) کے ذبح کرنے کی جگہیں علیحدہ علیحدہ ہیں۔
مسلمانوں کی کوشش سے وہاں مسلم ذابح متعین کیا گیا ہے جو گائے اوربیل ذبح کرتاہے۔
گائے کا گوشت الگ او رخنزیر کا گوشت الگ برف خانے میں رکھا جاتاہے۔ سپلائی اور
ڈلیوری کے وقت بعض اوقات ایک ہی فریزر ٹرک میں دونوں کا گوشت یعنی گائے اور
خنزیرکا ڈال دیا جاتاہے جس سے آپس میں لگنے کا خدشہ رہتاہے۔سوال یہ ہے کہ: اگر
خنزیر کا گوشت کسی حلال گوشت سے لگ جائے تو حلال گوشت کا کیا حکم ہے؟ (
۲)اگر نجس ہو تو طریقہ
طہارت کیا ہے؟



Published on: Oct 7, 2009

جواب # 15228

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی:
1439=1165/1430/ل



 



گوشت
لگ جانے سے مراد اگر چھوجانا ہے، تو حلال گوشت اچھی طرح دھوکر کھاسکتے ہیں اور اگر
لگ جانے سے مراد مل جانا ہے تو پھر اس صورت میں کھانا جائز نہیں۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات