India

سوال # 151797

کیا ہوٹل یا کسی پارٹی میں غیر مسلم کے ہاتھ کا بنایا ہوا کھانا کھانا حرام ہے؟

Published on: Jul 9, 2017

جواب # 151797

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1124-1114/M=10/1438



غیر مسلم کے ہاتھ کابنا ہوا کھانا اگر حرام ونجس چیز ہے تو اس کا کھانا جائز نہیں، اگر حلال جانور کا گوشت ہے تو بھی اس کے کھانے سے احتراز لازم ہے، اگر سبزی، دال، چاول وغیرہ ہے اور اس میں کسی حرام وناپاک چیز کی ملاوٹ کا اندیشہ نہیں تو اسے کھاسکتے ہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات