India

سوال # 15119



میں انگولا (افریقہ) میں کام کرتاہوں، یہاں
پر چکن کا گوشت آتا ہے اس پر حلال کا لیبل لگا ہوتا ہے لیکن میں نے ابھی دو تین دن
پہلے دیکھا کہ جس کمپنی کا ہم چکن لیتے ہیں اس کمپنی کا سور کا گوشت بھی آتا ہے۔
تو اس کمپنی کا چکن کھانا میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم اس سوال کا جواب
جلدی بھیج دیں۔



Published on: Aug 11, 2009

جواب # 15119

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 1309=1309/م



 



جس کمپنی کا چکن آپ لیتے ہیں اس کے بارے
میں اگر یقین اور شرعی شہادت سے معلوم ہوجائے کہ اس کا گوشت حلال نہیں ہوتا، تو اس
کا لینا اور کھانا ناجائز اور حرام ہوگا، اگر کھالیا ہو تو توبہ واستغفار کریں،
اور آئندہ احتراز کریں، اوراگر حلال ہونے کا یقین ہو تو محض شبہ کی بنا پر اس کمپنی
کے چکن پر حرام ہونے کا حکم نہیں۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات