• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 148195

    عنوان: کیا خرگوش کا گوشت کا کھانا جائزہے یا نہیں؟

    سوال: براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں کہ کیا خرگوش کا گوشت کا کھانا جائزہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 148195

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 508-426/H=5/1438

    اصل یہ ہے کہ خرگوش ایسا جانور ہے کہ جو گھاس ودانہ کھاتا ہے مردار یا نجاست اُس کی غذا نہیں ہے، نہ ہی وہ اپنے پنجوں یا چونچ سے شکار کرتا ہے، پس شرعی طریق پر ذبح کرکے اس کو کھانا بلاکراہت جائز اور حلال ہے، حضرت نبیٴ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین سے خرگوش کا گوشت تناول فرمانا ثابت ہے، چنانچہ ہدایہ اخیرین میں ہے ولا بأس بأکل الأرنب لأن النبي صلی اللہ علیہ وسلم أکل منہ حین أہدي إلیہ مشویًا وأمر أصحابہ بالأکل منہ ولأنہ لیس من السباع ولا من أکلة الجیف فأشبہ الظبي (ص: ۴۲۳، کتاب الذبائح) در مختار میں وحل غراب الزرع الذي یأکل الحب والأرنب إھ ج۵ص۳۶۸ (کتاب الذبائح)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند