• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 147939

    عنوان: جن کی کمائی صرف بینک وغيره کی ہو ایسے رشتہ داروں کے گھر کھانا کھانا کیسا ہے؟

    سوال: رشتہ دار جن کی کمائی صرف بینک یا سٹیٹ لائف کی تنخواہ ہو تو ایسے رشتہ داروں کے گھر کہانا کہانا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 147939

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 377-312/Sd=5/1438

    بینک کی تنخواہ مطلق ناجائز و حرام نہیں ہوتی ہے ،اس لیے بینک ملازم کے گھر کھانے پینے کی گنجائش ہے، البتہ اگربینک کے ملازم کے ذمہ براہ راست سودی معاملہ کی ذمہ داری ہو، اور اس کے پاس اس کے علاوہ آمدنی کی کوئی شکل نہ ہو، تو ایسے ملازم کے گھر کھانے پینے سے احتیاط کرنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند