• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 146191

    عنوان: گناہ دوسروں پر ڈالنا

    سوال: ہمارے محلہ میں ایک نائی ہے، جو کہتا ہے کہ وہ اپنے گاہک کو کہہ دیتا ہے کہ داڑھی کٹوانا یا منڈوانا ہو تو اس گناہ کی ذمہ داری تم پر ہوگی مجھ پر نہیں۔ کیا اس طریقہ سے نائی گناہ سے بچ جائے گا؟ اور گناہ گاہک کو ہی ہوگا؟

    جواب نمبر: 146191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 199-143/H=2/1438

    مقدارِ واجب سے کم کرنے کی خاطر کاٹنے اور مونڈنے کے گناہ سے تو وہ بری نہ ہوگا البتہ ایک درجہ میں کٹوانے اور مونڈوانے والوں کو گناہ کا احساس دلانے کا ثواب امید ہے اس کو مل جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند