• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 14416

    عنوان:

    کیا کھانا کھانے کے بعد پانی پینا سنت ہے؟ ایک شخص نے مجھ سے کہا کہ اس نے سنا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیے؟ اس لیے برائے کرم اوپر مذکور سوال کے بارے میں اپنا جواب عنایت فرماویں اور صحیح سنت بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1043=849/ل

    کھانے کے دوران یا کھانے سے پہلے یا کھانے کے بعد پانی پینے کا ایسا کوئی خاص وقت احادیث سے ثابت نہیں۔ البتہ بعض کتابوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت شریفہ یہ تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کے بعد پانی نہیں پیتے تھے۔ اگر کوئی شخص کھانے کے بعد پانی پی لے یا کوئی شخص کھانے سے پہلے پانی نہ پئے تو اس کو تارک سنت نہیں کہا جائے گا، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس عادت مبارکہ کو طبعی رغبت یا زیادہ سے زیادہ طبی حکمت پر محمول کرسکتے ہیں کہ کھانے کے بعد فوراً پانی پینا طبی لحاظ سے مضر ہے اور پہلے پینا مضر نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند