• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 14279

    عنوان:

    میں ایک سرکاری یونیورسٹی میں کام کرتاہوں، ہمارے دفتر میں بہت سے پرانے اور بیکار کاغذ (زائد کاغذ) جمع ہوگئے ہیں۔ دفتر والوں نے اسے بیچ کر اس پر کچھ خوراک منگوالیا۔ کیا یہ خوراک کھاناجائز ہے؟

    سوال:

    میں ایک سرکاری یونیورسٹی میں کام کرتاہوں، ہمارے دفتر میں بہت سے پرانے اور بیکار کاغذ (زائد کاغذ) جمع ہوگئے ہیں۔ دفتر والوں نے اسے بیچ کر اس پر کچھ خوراک منگوالیا۔ کیا یہ خوراک کھاناجائز ہے؟

    جواب نمبر: 14279

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1074=1074/م

    یونیورسٹی کی طرف سے اگر ان پرانے اور بے کار کاغذات کو بیچنے اور ان کی قیمت استعمال کرنے کی اجازت حاصل ہے تو دفتروالے وہ خوراک کھاسکتے ہیں، ورنہ اجازت لی جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند