• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 14133

    عنوان:

    کیا کھانا تناول کرنے سے پہلے نمک کھانا سنت ہے؟ کیا کھانا تناول کرچکنے کے بعد نمک کھانا سنت ہے؟کیا کھانے سے پہلے یا بعد میں مٹھائی (شیرینی) کھانا سنت ہے؟

    سوال:

    کیا کھانا تناول کرنے سے پہلے نمک کھانا سنت ہے؟ کیا کھانا تناول کرچکنے کے بعد نمک کھانا سنت ہے؟کیا کھانے سے پہلے یا بعد میں مٹھائی (شیرینی) کھانا سنت ہے؟

    جواب نمبر: 14133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1070=872/ل

    کھانے کی ابتداء اور اتنہاء نمکین سے کرنے کو شامی، عالمگیری، اور الدر المنتفی وغیرہ میں منجملہ آداب وسنن طعام میں لکھا ہے، لیکن مستحب ہونے کا یہ حکم ِ شرعی نہیں ہے بلکہ یہ حکم عادی ہے۔ (امداد الفتاویٰ: ۴/۱۱۱) میٹھی چیز کھانے کے بارے میں ایسی کوئی صراحت نہیں ہے، حدیث شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا میٹھی چیز اور شہد پسند کرنا مذکور ہے، لیکن اس کا تعلق کھانا کھانے سے پہلے یا بعد سے نہیں ہے اور نہ کسی حدیث سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند