• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 12792

    عنوان:

    میں جس آفس میں کام کرتا ہوں وہاں پر اسٹیل اور کانچ کے گلاس رکھے ہیں۔ ہندو اور مسلمان بھی انھیں گلاس میں پانی پیتے ہی۔ جب کہ انھیں گلاس میں ہندو کرمچاری شراب بھی پیتے ہیں۔ کیا ان گلاسوں میں پانی پینا جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 964=817/ھ

    جب یقینی طور پر معلوم ہو کہ اس گلاس میں کسی نے شراب پی ہے تو اسے دھوکر پاک کرنا ضروری ہے، اس کے بعد آپ کے لیے پانی پینا اس میں جائز ہوگا، اور اگر یقینی طور پر معلوم نہ ہو تو بھی احتیاطاً دھوکر پاک کرلینا ضروری ہے، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ کسی نے اس میں شراب پی ہو۔

    جس گلاس سے غیرمسلم پانی پیتے ہیں اس میں مسلمان کا پانی پینا جائز ہے بشرطیکہ یہ یقین ہو کہ کافر کا منھ شراب وغیرہ سے نجس نہیں تھا، نہ ہی اس برتن میں شراب وغیرہ پی گئی تھی ورنہ برتن کو تین مرتبہ دھوکر پاک کرنا ضروری ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند