• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 12079

    عنوان:

    پیپسی اور کوک پینا حلال ہے یا نہیں؟ ہمیں ایک دوست نے ای میل بھیجا ہے جس میں لکھا ہے کہ پیسی اور کوک میں خنزیر کے پیٹ میں کوئی چیز ہے وہ ڈالی جاتی ہے اس کی تحقیق انڈیا میں ہوئی ہے وہ ای میل آپ دیکھنا چاہتے ہیں توہم آپ  کو بھیج سکتے ہیں۔ آپ کے کس ای میل پر بھیجیں پتہ دیجئے۔ جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12079

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 617=617/م

    جب تک شرعی شہادت وتحقیق سے ثابت نہ ہوجائے کہ کوک اور پیپسی میں خنزیر کے اجزاء شامل کیے جاتے ہیں، اس وقت تک ان مشروبات کی حرمت کا فتویٰ نہیں دیا جاسکتا، اگر کسی کو اس کی تحقیق ہو تو وہ پینے سے احتیاط کرے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند