• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 11877

    عنوان:

    میں خلیج میں رہتاہوں یہاں پر برف میں رکھا ہوا چکن اورگوشت مختلف ممالک سے آتے ہیں ان میں حلال کا لیبل لگا ہوا ہوتاہے لیکن مجھے فرانس، برازیل وغیرہ جیسے ممالک کے چکن کے گوشت کھانے میں ہچکچاہٹ ہوتی ہے۔ کیا اگر کھانے پر حلال کا لیبل لگا ہوا ہو تو اس کا کھانا جائز ہے چاہے وہ جس ملک سے تعلق رکھتا ہو؟ (۲)نڈلس(ایک قسم کا کھانا) جو کہ چکنکی خوشبو کے سا تھ آتا ہے کیا اس کا کھانا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 519=385/ل

    چکن اور گوشت پر حلال کا لیبل لگانے سے قطعی طور پر اس کو حلال کہنا مشکل ہے، بالخصوص جب کہ مشینی ذبیحہ کا رواج عام ہے، اس لیے احتیاط کرنا ہی اولیٰ اور بہتر ہے۔

    (۲) مجھے اس کھانے کا علم نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند