• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 10859

    عنوان:

    کیا ناپاکی کی حالت میں کھانا پینا حرام ہے ؟ تفصیلی جواب ارسال کریں۔

    سوال:

    کیا ناپاکی کی حالت میں کھانا پینا حرام ہے ؟ تفصیلی جواب ارسال کریں۔

    جواب نمبر: 10859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 242=217/د

     

    حالت جنابت (ناپاکی) میں کھانا پینا درست ہے، حرام یا ناجائز نہیں ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ ہاتھ دھوکر اور کلی کرکے کھائیں پئیں۔ اور اگر ہاتھ میں نجاست لگے ہونے کا شبہ ہو تو ہاتھ دھونا ضروری ہے۔ قال في الدر لا آکلہ وشربہ بعد غسل ید وفم وفي الشامي أما قبلہ فلا ینبغي لأنہ یصیر شاربًا للماء المستعمل وہو مکروہ تنزیہا ویدہ لا تخلو عن النجاسة فینبغي غسلھا ثم یأکل۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند