• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 10632

    عنوان:

    پانی میں رہنے والے جانوروں میں کون کون سے حلال اور کون کون سے حرام اور کون کون سے مکروہ ہیں؟

    سوال:

    پانی میں رہنے والے جانوروں میں کون کون سے حلال اور کون کون سے حرام اور کون کون سے مکروہ ہیں؟

    جواب نمبر: 10632

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 182=182/ م

    پانی کے جانوروں میں صرف مچھلی حلال ہے، البتہ طافی مچھلی ناجائز ہے، اور جھینگے کے بارے میں اختلاف ہے، نہ کھانا احوط ہے: ولا یحل حیوان مائي إلا السمک غیر الطافي۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند