• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 10502

    عنوان:

     میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر چکن مشین کے ذریعہ آدھی گردن کے ساتھ کاٹا جاتا ہے (جیسا کہ یہ حلال طریقہ پرکیا جاتاہے) اوراس کے ساتھ بسم اللہ پڑھا جاتا ہے ٹیپ ریکارڈ پر یا اسی سے ملتی جلتی کسی اور چیزسے؟کیا اس کو حلال تصور کیا جائے گا؟میں کے ایف سی (کیٹوکی فرائیڈ چکن) امریکن یسٹوران میں کام کرتاہوں جہاں چکن ایک فرم کے یہاں سے آتا ہے جہاں یہی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے اور کے ایف سی یہ وضاحت کرتا ہے کہ یہ چکن حلال ہے۔ مزید کے ایف سی ایک سرٹیفکٹ محکمہ شرعیہ جامع مسجد ممبئی باندرہ کی طرف سے بھی پیش کرتا ہے ۔ جو کسی حفاظ الدین کے ذریعہ سے دیا جاتا ہے۔ میں نے اس پتہ پر ایک خط لکھا اسی مضمون کے ساتھ لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ لیکن میں کے ایف سی کے مختلف برانچوں میں مختلف سائز کے سرٹیفکٹ دیکھ کر حیرا ن رہ گیا۔ ان تمام میں ایک ہی مضمون تھا لیکن حروف کی سائز مختلف تھی اورمزید ایک میں اسٹامپ نہیں تھا۔ یہ سب فوٹو اسٹیٹ کی حالت میں تھے۔ اس چیز نے مجھے .....

    سوال:

     میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ اگر چکن مشین کے ذریعہ آدھی گردن کے ساتھ کاٹا جاتا ہے (جیسا کہ یہ حلال طریقہ پرکیا جاتاہے) اوراس کے ساتھ بسم اللہ پڑھا جاتا ہے ٹیپ ریکارڈ پر یا اسی سے ملتی جلتی کسی اور چیزسے؟کیا اس کو حلال تصور کیا جائے گا؟میں کے ایف سی (کیٹوکی فرائیڈ چکن) امریکن یسٹوران میں کام کرتاہوں جہاں چکن ایک فرم کے یہاں سے آتا ہے جہاں یہی طریقہ استعمال کیا جاتا ہے اور کے ایف سی یہ وضاحت کرتا ہے کہ یہ چکن حلال ہے۔ مزید کے ایف سی ایک سرٹیفکٹ محکمہ شرعیہ جامع مسجد ممبئی باندرہ کی طرف سے بھی پیش کرتا ہے ۔ جو کسی حفاظ الدین کے ذریعہ سے دیا جاتا ہے۔ میں نے اس پتہ پر ایک خط لکھا اسی مضمون کے ساتھ لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ لیکن میں کے ایف سی کے مختلف برانچوں میں مختلف سائز کے سرٹیفکٹ دیکھ کر حیرا ن رہ گیا۔ ان تمام میں ایک ہی مضمون تھا لیکن حروف کی سائز مختلف تھی اورمزید ایک میں اسٹامپ نہیں تھا۔ یہ سب فوٹو اسٹیٹ کی حالت میں تھے۔ اس چیز نے مجھے اس چکن کے بارے میں مشکوک کردیا اور میں اس کو کھانے سے رک گیا اور میں نے ہر ایک سے کہنا شروع کردیا کہ یہ حلال نہیں ہے جیسا کہ میں نے ایک عالم سے رابطہ کیا اور ایک مفتی صاحب سے ان دونوں نے کہا کہ یہ حلال نہیں ہے۔ اب میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اس طرح کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟ کچھ مسلمان کہتے ہیں کہ اس کو حلال کہا گیا ہے اورمیرے ایک دوست نے مجھ سے کہا کہ امریکہ میں مسلمان صرف اسی طرح کا گوشت کھاتے ہیں اور وہاں پر مولانا لوگوں نے اس کو حلال قرار دیا ہے اور امریکہ میں صرف یہی طریقہ استعمال ہوتا ہے۔اب میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ حلال ہے یا نہیں؟ محکمہ شرعیہکیا ہے؟ اور سرٹیفیکٹ فوٹو کاپی کیوں ہیں اور ان کے فونٹ سائز مختلف کیوں ہیں اور مہر نہیں ہے، کیا یہ جعلی سرٹیفکٹ ہوسکتے ہیں؟ کیا آپ نہیں سوچتے ہیں کہ تمام مسلمان بیوقوف بنائے جارہے ہیں۔اگر آپ کا جواب یہ ہے کہ یہ حلال نہیں ہے تو پھر کے ایف سی (کیٹوکی فرائیڈ چکن)پر فتوی جاری کریں ۔ اگر آپ کو مزید معلومات چاہیے تو میں آپ کے پاس آسکتا ہوں اور ذاتی طور پر آپ کو بتاسکتا ہوں مجھے جس شخص سے رابطہ کرنا ہے ان کے نام بتادیں اورمجھے کہاں ملاقات کرنی ہوگی؟ میں اس معاملہ کو لے کر بہت زیادہ فکر مند ہوں جیسا کہ میں دیکھتا ہوں کہ یہ کمپنی مسلمانوں کو کہتی ہے اور ان کو یہ سرٹیفکٹ دکھاتی ہے۔ اور ان کو اس طرح کے گوشت کھلاتی ہے۔ برائے بعجلت ممکنہ جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 10502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 275=18/د

     

    ٹیپ رکارڈ کے ذریعہ بسم اللہ اللہ اکبر پڑھنے سے ذبیحہ حلال نہیں ہوگا۔

    (۲) جن مولانا لوگوں نے حلال کہا ہے، اپنے دوست کی معرفت ان سے تحریر لکھ کر منسلک کریں، جس میں مولانا صاحب اپنا پورا پتہ اورجس ادارہ میں تدریس یا افتاء کی خدمت انجام دے رہے ہیں، اس کا پورا حوالہ لکھ دیں۔

    (۳) جن اداروں نے تصدیق جاری کی ہے، تصدیق نامہ کی پوری حقیقت تو ان سے رابطہ کرنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

    (۴) پوری تفصیل جانے بغیر یا بچشم خود معائنہ کیے بغیر فتویٰ دینا مشکل ہے، اس علاقہ کے چند علماء کو اس کا معائنہ کراکر استفتاء مرتب کرالیں، وہ یہاں بھیج دیں تو ان شاء اللہ اس کا حکم شرعی لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند