• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 10416

    عنوان:

    باڈی اسپرے استعمال کرنا کیسا ہے؟ کہاجاتاہے اس میں الکوحل ہوتا ہے لیکن الکوحل کی کئی قسمیں ہیں جیسے دوائی میں الکوحل ہوتا ہے۔ اگر اسپرے لگانا منع ہے چونکہ اس میں الکوحل ہے، تو مسجد کو پینٹ دینا کیسا ہے کیوں کہ پینٹ میں الکوحل ہوتاہے۔ اسی طرح پرنٹنگ کی ہر روشنائی میں الکوحل ہوتاہے۔میں بہت پریشان ہوں برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 119=119/ د

    الکوحل انگور یا کھجور کشمش سے بنایا گیا ہے تو اس کا ایک قطرہ بھی نجس اور حرام ہے، دوا میں ملاکر کھانا یا اسپرے میں شامل کرکے جسم پر لگانا ناجائز ہے، اور اگر انگور کھجور کشمش کے علاوہ سے بنا ہے، جیسے گیہوں، آلو، شکرقند وغیرہ سے تو ان سے تیار کردہ الکوحل کے حکم میں اتنی سختی نہیں ہے، دواوٴں وغیرہ میں استعمال کرنے کی گنجائش ہے، البتہ اسپرے استعمال کرنے سے بالخصوص نمازی آدمی کو بچنا چاہیے۔

    (۲) مسجد کے لیے ایسا پینٹ استعمال کیا جائے جس میں الکوحل نہ ہو۔

    (۳) اس کا حکم مثل دواوٴں کے ہے، جو اوپر لکھا گیا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند