• معاشرت >> ماکولات ومشروبات

    سوال نمبر: 10216

    عنوان:

    کیا کھانے کے وقت سلام کرسکتے ہیں یا اس کا جواب دے سکتے ہیں ؟

    سوال:

    کیا کھانے کے وقت سلام کرسکتے ہیں یا اس کا جواب دے سکتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 10216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 61=61/ د

     

    کھانا کھانے والے کو جواب دینے میں دشواری کا خطرہ ہو یا لقمہ اٹکنے کا اندیشہ ہو تو ایسی حالت میں سلام کرنا مکروہ ہے، اور جہاں مذکورہ دونوں باتوں کا ڈر نہ ہو وہاں گنجائش ہے، لیکن دوسرے پر جواب دینا بہرصورت واجب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند