• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 69033

    عنوان: مشرک کی تعریف

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ مشرک کی تعریف کیا ہوتی ہے ؟اور وہ کون کون سے اعمال ہیں جن کو کرنے سے انسان شرک میں مبتلا ہو جاتا ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مفصل جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 69033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1123-1097/M=12/1437 اللہ تعالی کی ذات و صفات میں غیر اللہ کی ہمسری کا عقیدہ رکھنے والا مُشرک ہے اس کی ظاہری علامت یہ ہے کہ جو عبادت اللہ کے ساتھ مخصوص ہے مثلاً سجدہ کرنا، اسے غیر اللہ کے لیے بجالانا یا غیر اللہ کے نام پر چڑھاوا چڑھانا اور قربانیاں کرنا وغیرہ، یہ سب شرکیہ اعمال ہیں جو ممنوع اور حرام ہیں۔ حقیقة الشرک أن یعتقد إنسان في بعض المعظمین من الناس أن الآثار العجیبة الصادرة منہ إنما صدرت لکونہ متصفاً بصفة من صفات الکمال مما لم یعہد في جنس الإنسان بل یختص بالواجب جل مجدہ لایوجد في غیرہ إلا أن یخلع ہو خلعة الألوہیة علی غیرہ أو یغني غیرہ في ذاتہ ویبقی ذاتہ أو نحو ذلک مما یظنہ ہذا المعتقد من الخرافات (حجة اللہ البالغة ۱/۱۴۴) والشرک یکون بمعنی اعتقاد أن للہ تعالی شانہ شریکا اما فی الألوہیة أو فی الربوبیة (روح المعانی ۵/۵۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند