عقائد و ایمانیات - فرق باطلہ

سوال # 65750

میں نے عقائد و دینیات تالیف مولانا عبدالقوی کتاب میں پڑھا ہے کہ مہدویت، شیعیت اور قادیانیت خارج اسلام ہیں۔

Published on: May 7, 2016

جواب # 65750

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 652-652/M=7/1437

مہدوی فرقہ اپنے کفریہ عقائد کی وجہ سے دائرہٴ اسلام سے خارج ہے اسی طرح قادیانی فرقہ بھی خارج از اسلام ہے، شیعوں کے بہت سے فرقے ہیں ان میں سے جس فرقہ کے عقائد کفریہ ہوں مثلاً وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کے قائل ہوں یا حضرات شیخین رضی اللہ عنہما کی صحابیت کے منکر ہوں یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگاتے ہوں یا تحریف قرآن کے قائل ہوں تو اس فرقہ کے کافر ہونے میں شک نہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات