عقائد و ایمانیات - فرق باطلہ

سوال # 65711

۱)حضرت مجھے قادیانی مذہب کو لے کر بہت وسوسے آتے ہیں دل دماغ میں۔ میں نے علماء کی کتابیں بھی پڑھی ہیں تاکہ وسوسے ختم ہوں لیکن ختم نہی ہوتے میں بہت پرشان ہوں یہ وسوسے اللہ معاف کرے اپنے آپ کو ٹھیک ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں میرے دل دماغ میں. جتنا غلط ثابت کرو اتنا زیادہ ہوتے ہیں میں سارا دن اپنے آپ سے باتیں کرتا رہتا ہوں انھے غلط ثابت کرنے کے لئے . میں کیا عمل کرو یہ نہ آے ؟ میں بہت پرشان ہوں اللہ کے خوف سے میری جان جاتی ہے میری مدد کرے . ۲} حضرت کیا قادیانی مذہب کے بارے میں وسوسے آے اس پر انسان نہ سوچے جھڑک دے اس پر کوئی پوچھ تو نہی ہو گی قیامت والے دن کہ ہم نی اس پر تحقیق کر کے غلط ثابت کیوں نہی کیا؟ کیوں کہ انسان کے گمرہ ہونے کا بھی خدشہ ہوتا ہے ان پر سوچنا۔ جزاک اللہ

Published on: Apr 30, 2016

جواب # 65711

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 680-703/L=7/1437

آپ پر وسوسوے کا اس قدر ازدحام ہے تو آپ اس طرف توجہ نہ دیں، جب قادیانیت کے خلاف مستقل ایک علماء کی جماعت کام کررہی ہے تو آپ سے اس پر سوال نہ ہوگا، البتہ اگر آپ قادیانیت کے خلاف کچھ کرنا ہی چاہتے ہیں تو کسی عالم کی نگرانی میں کریں، ورنہ بسا اوقات خود کے فتنہ میں مبتلا ہوجانے کا اندیشہ ہوگا۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات