عقائد و ایمانیات - فرق باطلہ

Oman

سوال # 59785

میں مسقط ، عمان میں رہتاہوں۔ آپ کو معلوم ہوگا کہ عمانیوں کا اپنا سرکاری فقہ اباضیہ ہے ،اس کو عبادی بھی کہا جاتاہے ، مگر عربی زبان میں اس کو اباضیہ کہا جاتاہے۔میں حنفی مسلک کے مطابق پوچھنا چاہتاہوں کہ :
(۱) کیا ہم عبادی امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
(۲) کسی نے کہا کہ جہری نمازوں میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے، مگر سری نمازوں جیسے ظہر، عصر میں وہ فاتحہ کے بعد کوئی سورة نہیں پڑھتے ہیں،اس طرح ہو وہ ہر نماز میں واجب ترک کردیتے ہیں، تو کیا ان کے پیچھے یہ نمازیں پڑھنا درست ہے؟
براہ کرم، جواب دیں ۔ ہم میں سے بہت لوگ نماز پڑھ لیتے ہیں، کیوں کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ جماعت نہیں چھوڑنا چاہتے ۔

Published on: Aug 4, 2015

جواب # 59785

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 1159-1181/L=10/1436-U

اباضیہ فرقہ جو عقائد کتابوں میں مذکور ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ خوارج ہیں؛ لہٰذا ان کی اقتداء میں نماز درست نہیں، نہ سری اور نہ جہری۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات