• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 58972

    عنوان: قادیانی سے مفت اشیاء لینے کاکیاحکم ہے ؟ایساکرناجائز ہے کہ نہیں؟

    سوال: قادیانی سے مفت اشیاء لینے کاکیاحکم ہے ؟ایساکرناجائز ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 58972

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 620-620/H=7/1436-U جائز نہیں، اس سے مفت لینا تو ویسے بھی حمیتِ ایمانی اور غیرتِ اسلامی کے بھی سخت خلاف ہے، قادیانیوں کا جھوٹا نبی مرزا غلام احمد قادیانی علیہ ما یستحقہ آپ کے یعنی مسلمانوں کے بارے میں کہتا ہے کہ ”میرے دشمن (اہل اسلام واہل ایمان) جنگلوں کے سور ہیں اور اُن (مسلمانوں) کی عورتیں بدترین کتّیاں ہیں (مرزا غلام احمد قادیانی کی کتاب نجم الہدی: ص۳۵ در روحانی خزائن ج۱۴ ص۱۵۳) دوسری جگہ لکھتا ہے ”جو میرے مخالف تھے اُن کا نام عیسائی یہودی اورمشرک رکھا گیا (نزول المسیح حاشیہ ص۴ مندرجہ روحانی خزائن: ج۱۸ ص۳۸۲ از مرزا غلام احمد قادیانی) حاصل یہ کہ مرزا غلام احمد قادیانی اور اُس کے متبعین باوجودیکہ خود مرتد اور کافر ہیں مگر یہ دھوکہ باز خود کو تو مسلمان اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور اہل ایمان کو کافر، حرام زادے، اور مسلمان عورتوں کو بدترین کتّیاں یہودی اور شرک کہتے ہیں جیسا کہ ان جیسی گالیوں اور امورِ خبیثہ سے ان کی کتابیں بھری پڑی ہیں، ایسی صورت میں کیا کسی حقیقی مسلمان کی ایمانی واسلامی غیرت کسی بھی طرح آمادہ ہوسکتی ہے کہ مفت اشیاء کسی قادیانی علیہ ما علیہ سے لی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند