عقائد و ایمانیات - فرق باطلہ

Pakistan

سوال # 51883

میں پاکستانی ہوں، حنفی مذہب پر عمل کرتا ہوں اور عمان میں کام کررہا ہوں۔ براہ کرم، مذہب اباضی کے بارے میں کچھ بتائیں، کیا اباضی امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟

Published on: Apr 7, 2014

جواب # 51883

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 836-688/B=6/1435-U

فرقہ اباضیہ کے بارے میں علماء محققین کا فیصلہ ہے کہ وہ خوارج کا ایک فرقہ ہے جن کے عقائد قرآن وحدیث اور اہل السنة والجماعة کے خلاف ہے، مثلاً؛ ان کا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن پاک جو اللہ کا کلام ہے، وہ مخلوق ہے اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کا دیدار نہیں ہوگا اسی طرح ان کا عقیدہ ہے کہ ایک مسلمان گناہوں کی وجہ سے جب دوزخ میں جائے گا تو پھر وہ دوبارہ جنت میں نہیں جائے گا، لہٰذا یہ فرقہ گمراہ ہے او راہل السنة والجماعة سے خارج ہے ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے، مزید تفصیل کے لیے نفائس الفقہ ج۴ کا مطالعہ کیجیے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات