• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 42528

    عنوان: اگر كوئی شخص كہے میں شیعہ ہوں؟

    سوال: اگر کوئی شخص کہے کہ میں شیعہ ہوں جب کہ شیعہ کا کوئی فرقہ نہ بتائے ، مثال کے طور پر میرا دوست ہے جوکہ سنی ہے، اگر وہ مذاق میں کہہ دے کہ میں شیعہ ہوں مگر شیعوں کے کسی خاص فرقے کی طرف نشان دہی نہ کرکے تو کیا وہ کافر ہو جائے گا یہ کہنے سے ؟ جب کہ شیعہ کے بعض فرقے مسلمان بھی ہیں؟

    جواب نمبر: 42528

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2230-1734/B=1/1434 جب آپ کا دوست حقیقت میں سنی ہے اور مذاق میں اپنے آپ کو شیعہ کہتا ہے تو صرف مذاق میں کہنے سے وہ حقیقت میں شیعہ نہ ہوگا، البتہ تحقیق کے بعد اگر اس کے عقائدشیعوں جیسے ثابت ہوں تو بلاشبہ اس پر شیعہ کا حکم لگایا جائے گا۔ ہمارے ہندوستان پاکستان میں جو شیعہ پائے جاتے ہیں وہ سب اثنا عشری ہیں، یہ بلاشبہ کافر ومرتد ہیں، کیونکہ ان کے عقائد نص قطعی یعنی قرآن کے خلاف ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند