• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 33845

    عنوان: شیعه اثنا عشری كا عقیدهٴ امامت اسلام كے مخالف كیوں هے؟

    سوال: شیعہ اثناء عشری کا عقیدہ ٴ امامت بنیادی طورپر اسلام کے کون سے عقیدے کے منافی ہے؟جس کی وجہ سے عقیدہ ٴ امامت کو کفریہ عقیدہ کہا گیا ہے۔ اکابرین امت کے اقوال کی روشنی میں وضاحت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 33845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1618=961-10/1432 اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے کہ نبوت کا سلسلہ بند ہوگیا ہے، آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں، اور شیعہ حضرات اپنے بارہ اماموں کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ ان پر نئی کتاب، نئی شریعت آتی ہے، وہ جس حلال کو چاہیں حرام کردیں اور جس حرام کو چاہیں حلال کردیں وہ بااختیار ہیں، ان کا یہ عقیدہ بظاہر عقیدہٴ ختم نبوت کے منافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند