• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 33557

    عنوان: اہل حدیث جو قرآن وحدیث کے نام سے گمراہی پھیلارہے ہیں، کیا ان کے بارے میںنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی پیشن گوئی کی ہے ؟ حدیث کے حوالے سے بتائیں، مہربانی ہوگی۔

    سوال: اہل حدیث جو قرآن وحدیث کے نام سے گمراہی پھیلارہے ہیں، کیا ان کے بارے میںنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی پیشن گوئی کی ہے ؟ حدیث کے حوالے سے بتائیں، مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 33557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1538=936-8/1432 آج کل جو فرقے اہل حدیث یا اہل قرآن وغیرہ پائے جاتے ہیں، ان کا نام لے کر تو کسی حدیث شریف میں کہیں دیکھنا ہمیں محفوظ نہیں، البتہ ایک حدیث شریف میں ہے: حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ پاک لوگوں سے براہ راست علم کو ختم نہ فرمائے گا، لیکن جب علماء نہ رہیں گے تو لوگ اپنا سردار جاہلوں کو بنالیں گے پھر وہ بغیر علم کے فتویٰ صادر کریں گے اور خود بھی گمراہ ہوںگے اور دیگر لوگوں کو بھی گمراہ کریں گے۔ فافتوا بغیر علم فضلوا وأضلوا متفق علیہ (مشکاۃ شریف: ۱؍۳۳، کتاب العلم) اہل حدیث نام رکھ کر جو لوگ گمراہی پھیلارہے ہیں ان کے ضلوا وأضلوا کا مصداق ہونا ظاہر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند