• عقائد و ایمانیات >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 166387

    عنوان: شکیل بن حنیف اور اس کے متبعین کا حکم

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ میں کہ: کوئی شخص مسیح اور مہدی کا دعویٰ کرے تو اس کا حکم کیا ہے؟ آیا وہ شخص مرتد ہے یا فاسق اور فتنہ پھیلانے والا ہے۔ برائے مہربانی مسئلہ کی پوری طرح وضاحت فرمائیے۔ کیونکہ مسئلہ یہ ہے کہ یہاں شکیل بن حنیف کو ماننے والے کچھ لوگ ہیں۔ لیکن کچھ علماء کرام کو شک ہو رہا ہے شکیل تو نبوت کا دعویٰ نہیں کیا، مسیح اور مہدی کا کیا، تو کافر اور مرتد ہے۔ فتوی کے لئے صریح نص یا دلیل چاہئے۔ اس لئے مسئلہ کی نزاکت اور خطرناک صورت حال کی بنا پر مکمل وضاحت کریں تو بہت مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 166387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:175-132/N=3/1440

    شکیل بن حنیف (مدعی مسیحیت ومہدویت) اور اس کے متبعین کے بارے میں دار العلوم دیوبند نے مکمل تحقیق کے بعد ایک مدلل ومفصل فتوی (۳۰۶/ ن، ۳۱۸/ ن، ۱۴۳۷ھ) جاری کردیا ہے، جو جواب کے ساتھ منسلک کیا جاتاہے۔ یہ فتوی شک کرنے والے علمائے کرام یا عوام کو دکھادیا جائے ، إن شاء اللہان کا شک شبہ دور ہوجائے گا۔ اللہ تعالی پوری امت مسلمہ کو شکیل بن حنیف کے فتنہ سے محفوظ فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند