• >> فرق باطلہ

    سوال نمبر: 156543

    عنوان: موبی کیش اکاونٹ بنانے کا کیا حکم ہے ؟

    سوال: -1موبی کیش اکاونٹ بنانے کا کیا حکم ہے اس میں سود تو نہیں؟ -2میسیج کے ذریعہ موبی کیش کیلئے انوائٹنگ پر جو بیس روپے آپ کے اکاونٹ میں جاتے ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 156543

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:198-178/sd=3/1439

    (۱، ۲) “موبی کیش اکاوٴنٹ ” سے متعلق جو تحقیقات کی گئیں، اُن سے معلوم ہوا کہ یہ بینک اکاوٴنٹ کی طرح موبائل میں بنایا جانے والا ایک اکاوٴنٹ ہے ،جس میں اکاونٹ ہولڈرکوکمپنی کی طرف سے اپنے اکاوٴنٹ کی بنیادپرمختلف سہولیات اورخدمات حاصل کرنے کی اجازت ہوتی ہے ، مثلا : بجلی، ٹیلی فون وغیرہ کے بل جمع کرانے کی سہولت ، رقم کو دوسرے اکاوٴنٹ میں منتقل کرنے کی سہولت ، ان سہولیات کے لیے اکاوٴنٹ میں کسی مخصوص مقدار میں رقم کا موجود رہنا ضروری نہیں ہے ؛ البتہ فری منٹ ، ایس ایم ایس ، انٹرنٹ ایم بیز کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے اکاوٴنٹ میں مخصوص مقدار میں رقم کا موجود ہونا ضروری ہے ،اسی قرض کو باقی رکھنے کی شرط پر گاہک کو یہ سہولیات ملتی ہیں، اس سے معلوم ہوا کہ یہ قرض پر مشروط نفع کی شکل ہے ، لہذا سود کی وجہ سے یہ ناجائز ہوگی، لہذا اکاوٴنٹ میں مثلا :دوہزار رکھوانے پرفری منٹ، ایس ایم ایس اور ایم بیز انٹرنیٹ کی سہولیات سے فائدہ اٹھانا جائز نہیں ہوگا؛ ہاں اگر اکاوٴنٹ بنا کر صرف وہ سہولیات حاصل کی جائیں جن میں اکاوٴنٹ میں رقم کا موجود رہنا ضروری نہیں ہے ، تو اُن سے فائدہ اٹھانا جائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند