عقائد و ایمانیات - فرق باطلہ

India

سوال # 153560

کیا ہم ان لوگوں کے سلام کا جواب دے سکتے ہیں جو شکیل بن حنیف لعنت اللہ کے جھوٹ پر یقین رکھتے ہیں؟ کیسے ہمیں اس طرح کے لوگوں (قادیانی، شکیلی، دین دار انجمن، منکر حدیث)کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہئے؟ یعنی ان سے دوستی کرنا،ان کی تقریبات میں شریک ہونا یا ان کے ساتھ بزنس پارٹنر ہونا؟

Published on: Aug 16, 2017

جواب # 153560

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 1235-1162/sd=11/1438



شکیل بن حنیف اپنے عقائد کی وجہ سے کافر مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہے اور جو لوگ اس کو سچا مان کر اسے امام مہدی اور مسیح موعود عیسی علیہ السلام مانتے ہیں یا اس عقیدہ پر اُس کے ہاتھ پر بیعت ہوتے ہیں، وہ بھی بلا شبہہ کافرو مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں ، ایسے لوگوں سے تعلقات ترک کرنا ، اُن سے معاملات اور معاشرت میں دوری اور کنارہ کشی اختیار کرنا ضروری ہے ، ایسے لوگ اگر سلام کریں، تو ان کے جواب میں ہداک اللہ کہدینا چاہیے ۔ شکیل بن حنیف کے سلسلے میں دار العلوم دیوبند کا مفصل و مدلل فتوی دار العلوم کی ویب سائٹ پر موجود ہے ، ملا حظہ فرمالیا جائے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات