عقائد و ایمانیات - فرق باطلہ

india

سوال # 150501

اباضی (الاباضیہ) یہ کوئی فرقہ ہے؟ عمان میں ان لوگوں کی اکثریت ہے، اور وہ لوگ نماز میں ہاتھ نہیں باندھتے اور ایک ہی سلام پر نماز ختم کردیتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟ اباضی خوارج میں سے ہیں؟ اور خوارج کے پیچھے نماز جائز ہے؟

Published on: Jul 16, 2017

جواب # 150501

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 947-1015/H=10/1438



سلطنت عمان میں جو فرقہٴ ذکریہ اباضیہ ہے جس کا بانی عبد اللہ بن اباض بتلایا جاتا ہے وہ خوارج ہی کی ایک شاخ ہے۔ اس فرقہ کے امام کے پیچھے نماز درست نہیں ہوتی احسن الفتاوی کی جلد اول میں بارہ صفحات پر مشتمل ایک رسالہ ہے جس کا نام ”الرجوم الشہابیة علی الفرقة الذکریہ والإباضیة“ ہے اس رسالہ میں خود اسی فرقہ کی اصل کتابوں کے حوالہ سے اس کے عقائد واعمال کے زیغ وضلال کو لکھا گیا ہے حاصل وہی ہے کہ جو ا وپر لکھ دیا( ملاحظہ ہو احسن الفتاوی از ص ۱۸۷تا ۱۹۸فی المجلد الأول)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات