عقائد و ایمانیات - فرق باطلہ

india

سوال # 148017

بوہرہ فرقہ کے عقائد کیا ہیں؟ کیا بوہرہ فرقہ مسلمان ہے؟ کیا ان کو سلام کیا جا سکتا ہے؟

Published on: Mar 14, 2017

جواب # 148017

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 268-217/Sd=4/1438



بوہرہ فرقہ آغاخانیوں کی طرح فرقہ اسماعیلیہ کی ایک شاخ ہے اور اسماعیلی فرقہ اپنے کفریہ عقائد کی بناء پر تمام علمائے اسلام کے نزدیک کافر و مرتد ہے، آپ کے مسائل اور ان کے حل میں آغاخانی اور بوہرہ فرقہ سے متعلق ہے:ان دونوں فرقوں کا حکم قادیونیوں کی طرح ہے، بس اتنا فرق ہے قادیانی لوگوں کو مرتد کرتے ہیں اور بوہرہ اپنے مذہب کی دعوت نہیں دیتے ہیں۔ حاصل یہ ہے کہ بوہرہ فرقہ کافر و مرتد ہے، کسی مسلمان کے لیے اس فرقہ کے کسی شخص کو سلام کرنا جائز نہیں ہے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات