• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 983

    عنوان:

    اردو میں ایسی کتاب کی رہنمائی فرمائیں جس میں مکمل نماز کے حنفی دلائل موجود ہوں؟

    سوال:

    براہ مہربانی، مجھے مدلل اور سلیس اردو میں کوئی ایک کتاب یا چند کتابوں کے نام بتادیں جس میں حنفی مسلک کے مطابق امام، مقتدی اور اکیلے نماز پڑھنے کے مسائل موجود ہوں۔ اگر ایک کتاب ہو تو بہتر ہے کیوں کہ یہاں قطر میں اردو کتابوں کا ملنا ذرا مشکل ہے۔

    جواب نمبر: 983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  682/ج = 682/ج)

     

    امام، مقتدی اور اکیلے نماز پڑھنے کے مسائل کے سلسلہ میں مفتی اعظم حضرت مولانا محمد کفایت اللہ صاحب دہلوی رحمة اللہ علیہ کی تعلیم الاسلام دیکھیں۔ اس میں ان کے علاوہ نماز، روزہ وغیرہ کے مسائل بھی ملیں گے۔ یہ کتاب اگرچہ مدلل نہیں ہے لیکن اس کے سارے مسائل مستند او رمعتبر ہیں، مولف ماہر اور معتبر مفتیوں میں سے ہیں۔ یا حضرت تھانوی کی بہشتی زیور محشی بہ عربی حاشیہ دیکھیں، اس کے حاشیہ میں ہرمسئلہ کا حوالہ بھی موجود ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند