• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 8075

    عنوان:

    میں بنگلور میں سوفٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے کام کرہا ہوں ۔بچپن سے بڑی تمنا اورارادہ ہے کہ میں عالم بنوں لیکن میں پورا نہیں کرپایا۔ ہمارے گاؤں میں ایک مولانا سید مخدوم محی الدین قاسمی صاحب ہیں میں نے ان کے پاس پڑھنے کی کوشش کی مگر پوری نہیں ہوئی۔ میری عمر پچیس سال کی ہے اور اگلے چار یا پانچ ماہ میں شادی کرنے کا ارادہ ہے ان شاء اللہ۔ میں آپ سے بڑی امید سے یہ سوال کررہا ہوں۔ کیا ایسا کوئی راستہ ہے جس سے میں عالم بن سکتا ہوں۔ رحم کرکے نہ مت کہیے گابلکہ مجھے کوئی راستہ بتائیے گا۔ مرنے سے پہلے میں اللہ کا کلام اور حدیث سیکھنا چاہتا ہوں۔ میرے کو اللہ کے قریب ہونا ہے۔ جب بھی کسی عالم کے بارے میں سنتا ہوں جو دنیاوی پڑھائی کے بعد بھی عالم بن جاتے ہیں تو دل پریشان ہوجاتا ہے۔ اور دل میں تڑپ ہونے لگتی ہے کہ نہ جانے میں کب عالم بنوں گا۔ کیا دیوبند میں ایسا کچھ انتظام ہے جس سے میں عالم بن سکتا ہوں؟ امید ہے کہ آپ میرے اس سوال کا جواب جلدی دیں گے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8075

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1700=1600/د

    عالم بننا ہرشخص کے لیے ضروری نہیں ہے، البتہ بقدر ضرورت علم دین حاصل کرنا فرض ہے، آپ کسی عالم سے مشورہ سے مستند علمائے کرام کی معتبر کتابوں کا مطالعہ کرنا شروع کردیں، دھیرے دھیرے علم دین میں وسعت اور پختگی حاصل ہوتی جائے گی پھر موقع مل گیا تو کسی عالم سے عربی زبان بھی سیکھ لیا یا عربی کے مراسلاتی کورس کے ذریعہ عربی زبان سیکھ لی۔ اس طرح بھی بہت سے گریجویٹ لوگوں نے علم دین میں مہارت اور پختگی حاصل کی ہے۔ جب تک آپ کو اپنے مزاج کا کوئی عالم نہیں ملتا میں چند کتابوں کا نام لکھے دیتا ہوں۔ ایک ایک دو دو کرکے منگوالیجیے اور اچھی طرح سمجھ کر پڑھتے رہیے جو بات ذہن نشین نہ ہو اسے بار بار پڑھیں، کہیں اشکال پیدا ہو مقامی کسی عالم سے اسے دور کرلیں۔

    (۱) حیاة المسلمین (۲) جزاء الاعمال (۳) آداب المعاشرت (۴) حیاة الصحابہ (۵) تعلیم الدین (۶) معارف الحدیث (۷) سیرت خاتم الانبیاء (۸) معارف القرآن (۹) بہشتی زیور (۱۰) موت کی یاد۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند