• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 63829

    عنوان: مدرسہ کا نظام درست بنانے کے لیے كوئی لائحہٴ عمل متعین فرمادیں

    سوال: عرض یہ ہے کہ ہمارا مدرسہ ہے جہاں حفظ و ناظرہ کے ساتھ دورہ حدیث تک پڑھائی ہے. اور ہمیں طلباء کے انتظامات میں بہت دشواریاں پیش آتی ہیں اس لیے آپ آسانی کے لئے اجتماعی یاانفرادی عمل کا تعین فرمائیں تاکہ دشواریاں دور ہوں انتظام سکون کے ساتھ چلتا رہے ...جزاک اللہ

    جواب نمبر: 63829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 523-610/L=7/1437 مدرسہ کا نظام درست بنانے کے لیے آپ مدرسہ کے لیے کچھ بڑے حضرات اساتذہ کی ایک کمیٹی بنائیں اور وقتا فوقتاً اس سلسلے میں مشورے کرتے رہیں، دعاوٴں کا اہتمام کرتے رہیں اور مشکل معاملات میں اپنی توجہ اللہ کی طرف لگائیں استخارے کی کثرت کریں، اگر آپ ایسا کرلیتے ہیں تو ان شاء اللہ مدرسہ کا نظام درست ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند