• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 6353

    عنوان:

    میں اتر دیناجپور کا رہنے والا ہوں۔ میں جہاں رہتاہوں وہاں پر لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی اٹھارہ سال سے پہلے ہی کروادیتے ہیں۔ پوری طرح جسم میں بالیدگی ہونے سے پہلے شادی کرنے کی وجہ سے لڑکیاں بچہ جنم دیتے وقت کافی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے اور بچہ بھی چھوٹا پیدا ہوتا ہے۔ جیسا کہ اسلام میں ماں باپ یا ولی کا پہلا فرض اولاد کو تعلیم دلانا ہوتا ہے، اس تعلیم کا معیار کیا ہونا چاہیے؟ ایک ?لڑکی کو تعلیم یافتہ? ہونے سے کیا مطلب ہے؟ ایک لڑکی اگر پڑھنا چاہے اور ماں باپ اس کو نہیں پڑھوائیں،اور بغیراس کی مرضی جانے اس کی شادی دلادیں تو کیاماں باپ کاایساکرنا صحیح ہے؟تعلیم یافتہ عورت شوہر کی عزت اور بال بچوں کی پرورش اور اپنے مذہب کے سارے فرائض کو صحیح ڈھنگ سے انجام دے سکتی ہے۔ یہ بات کہاں تک اسلامی نقطہ سے صحیح ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1260=1065/ ب

    لڑکیوں کو بھی اتنی تعلیم دلانا ضروری ہے، جس سے وہ قرآن صحیح پڑھ سکیں اور دین کے ضروری عقائد اور مسائل کو جان لیں۔ اگر باپ اپنی لڑکی کو ضروری تعلیم نہیں دلائے گا تو قیامت کے دن اس سے باز پرس ہوگی۔ اسی طرح باپ کو چاہیے کہ اپنی بالغہ لڑکی کا نکاح اس کی مرضی کے خلاف نہ کرے۔ لڑکی کے بالغ ہونے کے بعد باپ کی ولایت ضروری نہیں رہتی۔ آپ کا خیال صحیح ہے کہ تعلیم یافتہ عورت اپنے بال بچوں کی پرورش اور اپنے دین کے احکام پر عمل، صحیح ڈھنگ سے کرسکتی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند