• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 59626

    عنوان: دو سال سے زیادہ یا دو سال دس دن تک بچہ کو دودھ پلانا جائزہے یا حرام ہے یا مکروہ ہے ؟ حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    سوال: دو سال سے زیادہ یا دو سال دس دن تک بچہ کو دودھ پلانا جائزہے یا حرام ہے یا مکروہ ہے ؟ حدیث کی روشنی میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 59626

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 671-671/N=8/1436-U راجح ومفتتی بہ قول کے مطابق مدت رضاعت صرف دو سال ہے؛ لہٰذا جب بچہ یا بچی چاند کے حساب سے مکمل دو سال کی ہوگئی تو اب اسے دودھ پلانا جائز نہ ہوگا، ہو حولان ونصف عندہ وحولان فقط عندہما وہو الأصح فتح وبہ یفتی کما فی تصحیح القدوری عن العون، ․․․․ والأصح أن العبرة لقوة الدلیل، ․․․ ولم یبح الإرضاع بعد مدتہ لأنہ جزء آدمي، والانتفاع بہ لغیر ضرورة حرام علی الصحیح، شرح الوہبانیة (درمختار مع الشامي کتاب الرضاع ۴: ۳۹۳- ۲۹۷، مطبوعہ مکتبہ زکریا دیوبند) قولہ: ”والأصح أن العبرة لقوة الدلیل“: قال في البرح: ولا یخفی قوة دلیلہما فإن قولہ تعالی: وَالْوَالِدَاتُ یُرْضِعْنَ الآیة یدل علی أنہ لا رِضاعَ بعد التمام الخ (شامي) وانظر مجمع الأنہر والدر المنتقی وتبیین الحقائق أیضًا․ أخبرنا مالک، أخبرنا ثور بن زید، أن ابن عباس، کان یقول: ما کان فی الحولین وإن کانت مصة واحدة فہی تحرم․ رواہ الإمام محمد في الموطأ (۲۷۲) قلت: إسنادہ صحیح، عن ابن عباس رضي اللہ عنہما قال: لا رضاع إلا ما کان في الحولین“ رواہ ا لبیہقي إلخ (إعلاء لسنن ۱۱: ۱۱۸، ۱۱۹) نیز تذکرة الرشید (ص ۱۸۵) اور فتاوی محمودیہ جدید ڈابھیل (۱۳: ۶۲۱، ۶۲۲) دیکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند