• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 57278

    عنوان: بچے کے کان میں اذان کیسے دی جائے؟

    سوال: (۱) بچے کے کان میں اذان کیسے دی جائے؟ (۲) اور کون سی اذان دی جائے صبح کیا یا کوئی بھی؟

    جواب نمبر: 57278

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 197-183/H=3/1436-U (۱) بچہ کو نہلا دھلاکر پاک صاف کپڑے پہنادیں اذان پڑھنے والا شخص قبلہ رخ ہوکر اتنی زور سے اذان پڑھے کہ بچہ کے کان میں آواز پہنچ جائے بہت زیادہ آواز کو بلند نہ کرے، داہنے کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت (تکبیر) کے الفاظ پڑھ دے۔ (۲) صبح (فجر) کی اذان نہ پڑھے چونکہ ”الصلاة خیر من النوم“ یہ الفاظ اذانِ فجر کے ساتھ مخصوص ہونا احادیث سے ثابت ہوتا ہے اوراذان مولود میں کہیں صراحت نہیں ملتی کہ یہ کلمہ (الصلاة خیر من النوم) بھی پڑھا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند