• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 57056

    عنوان: میں اکثر خواب میں دیکھتاہوں کہ میری مرحومہ دادی جن سے مجھے حد درجہ محبت تھی اور ان کے انتقال کے بعد اب تک ان کا غم ہے اور ان کی شدید یاد آتی ہے ، ان کو اکثر دیکھتاہوں خواب میں کہ وہ بیمار ہیں اور بس تھوڑی دیر کے لیے آئی ہیں (مجھے خواب میں یہ پتا ہوتاہے کہ ان کا انتقال ہوگیاہے پر وہ کچھ دیر کے لیے واپس آئی ہیں) اور میں ان کی ہر طریقے سے خدمت کرنا چاہتاہوں اور ذار دیر کے لیے بھی وہ آنکھوں سے اوجھل ہوتی ہیں تو پریشانی ہوتی ہے ، نیز وہ مجھ سے بات نہیں کرتی ہیں اور بیماربیمار سی لگتی ہیں۔

    سوال: میں اکثر خواب میں دیکھتاہوں کہ میری مرحومہ دادی جن سے مجھے حد درجہ محبت تھی اور ان کے انتقال کے بعد اب تک ان کا غم ہے اور ان کی شدید یاد آتی ہے ، ان کو اکثر دیکھتاہوں خواب میں کہ وہ بیمار ہیں اور بس تھوڑی دیر کے لیے آئی ہیں (مجھے خواب میں یہ پتا ہوتاہے کہ ان کا انتقال ہوگیاہے پر وہ کچھ دیر کے لیے واپس آئی ہیں) اور میں ان کی ہر طریقے سے خدمت کرنا چاہتاہوں اور ذار دیر کے لیے بھی وہ آنکھوں سے اوجھل ہوتی ہیں تو پریشانی ہوتی ہے ، نیز وہ مجھ سے بات نہیں کرتی ہیں اور بیماربیمار سی لگتی ہیں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔ میں تو ان کو اکثر ایصال ثواب کرتاہوں، پھر بھی وہ اس طرح نظر آتی ہیں اور اکثر نظر آتی ہیں۔

    جواب نمبر: 57056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 92-83/H=2/1436-U ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، بیمار بیمار سی لگتی ہیں اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کی دعاء اور ایصالِ ثواب سے ان کو فائدہ پہنچ رہا ہے، دادی مرحومہ کے درجات بلند ہورہے ہیں مزید اہتمام دعاء اور ایصالِ ثواب کا کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند