• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 57034

    عنوان: میں نے خواب دیکھا ہے ذی الحجہ کے مہینے میں کہ مجھے کوئی اوپر سے کھانا کعبہ پر گرا دیتاہے اور پھر میں نیچے لوگوں سے کہتاہوں کہ مجھے

    سوال: میں نے خواب دیکھا ہے ذی الحجہ کے مہینے میں کہ مجھے کوئی اوپر سے کھانا کعبہ پر گرا دیتاہے اور پھر میں نیچے لوگوں سے کہتاہوں کہ مجھے سیڑھی دیدو کہ میں نیچے اتر سکوں، اس کے بعد میں حرم سے باہر نکلنے کی کوشش کرتاہوں․․․․ کہ․․․․ میں نے تو احرام نہیں باندھا ہے تو لہذا احرام باندھنے کی فکر کرتاہوں اوریہ سوچتاہوں کہ میں تو اچانک اگیا ہوں گھروالوں کو اطلاع تو دی نہیں، پھر آگے کچھ صحیح یاد نہیں ہیں، جزاک اللہ ۔

    جواب نمبر: 57034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 91-82/H=2/1436-U آپ کے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آج کل عازمین حرمین شریفین زادہما اللہ شرفا وکرامة وہیبة کے جذبات وخیالات جیسے عمدہ ہونے چاہئیں ویسے نہیں ہیں وہاں کے مناسک عبادات واعمال سے غفلت بڑھ رہی ہے، کھانے پینے اوردیگر لغویات کی فکر بڑھ رہی ہے جیسے جاتے ہیں ویسے ہی چلے آتے ہیں اللہ پاک ہم سب کی اصلاح فرمائے۔ آمین، نیکیوں کی طرف سے رغبت اور گناہوں سے اجتناب کی توفیق بخشے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند