• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 5674

    عنوان:

    کیا اسلام میں گود لیا جاسکتا ہے، جیسے کہ کسی کی اولاد نہیں ہے اورانھوں نے کسی کو گود لیا؟ کچھ یعنی بیس سال بعد وہ انتقال فرماگئے۔ کیا ان کی جائیداد میں گود لیے ہوئے کا حصہ ہوگا کہ نہیں؟

    سوال:

    کیا اسلام میں گود لیا جاسکتا ہے، جیسے کہ کسی کی اولاد نہیں ہے اورانھوں نے کسی کو گود لیا؟ کچھ یعنی بیس سال بعد وہ انتقال فرماگئے۔ کیا ان کی جائیداد میں گود لیے ہوئے کا حصہ ہوگا کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 5674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1070=794/ ھ

    فی نفسہ پرورش و تربیت میں تو کچھ حرج نہیں، مگر اس کی وجہ سے بچہ کا نسب اصل باپ سے منقطع نہ ہوگا نہ ہی پرورش کرنے والے سے وراثت کا تعلق قائم ہوگا۔ الغرض گود لینا متنبی بنانا شرعاً درست نہیں ہوتا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند