• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 56088

    عنوان: كیا بچوں پر نام كا اثر پڑتا ہے؟

    سوال: (۱) میری بہن کا لڑکا ہے جس کا نام ابو بکر ہے ، وہ بہت شرارتی اور ضدی ہے ، چھوٹی چھوٹی بات پر غصہ کرتاہے ، کمزورہے، پڑھتا نہیں ہے، سب کہتے ہیں کہ حضرت ابو صدیق رضی اللہ عنہ بہت جلالی تھے، اس لیے یہ ایسا ہے۔ ان سب مرض کی کوئی دعا بھی بتائیں۔ (۲) کیا صحابہ کے نام رکھنے سے اگر دنیاوی نظام سے بچے کی پرورش ہو تو بچے پر اس کا اثر پڑھتاہے؟ (۳) گر ہم بچے کو اچھی طرح نہ رکھ پائے تو صحابہ کے نام نہیں رکھنے چاہئے؟

    جواب نمبر: 56088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1378-1098/D=12/1435-U (۱) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ جلالی کہاں تھے، حدیث میں تو ان کی یہ شان بیان کی گئی ہے ارحم امتی بامتی ابوبکر یعنی امت میں سب سے زیادہ امت کے ساتھ رحمدلی اور نرمی کرنے والے ابوبکر ہیں۔ بچہ کو ہومیوپیتھک کی دوا کھلائیں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ (۲-۳) نام بزرگان دین صحابہٴ کرام اور حضرات انبیاء کے ناموں کے مطابق رکھنا مستحسن ہے، اللہ تعالیٰ نے ہربچہ کی طبیعت اور مزاج الگ رکھی ہے، پھر خاندان (ماں باپ کے مزاجوں کا اثر) ماحول کو بھی اس میں دخل ہوتا ہے، نام کا اثر تو بہت دور دراز کی چیز ہے، دوسرے قومی اثرات کے سامنے اس کا کوئی درجہ نہیں، جس سے یہ نتیجہ نکالا جائے، ہاں بزرگوں اور صحابہٴ کرام کے نام پر نام رکھنے میں یہ نیت کرلی جائے کہ اللہ تعالیٰ ان کے اچھے اوصاف بچہ میں پیدا فرمادیں، تو مستحسن ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند