• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 48124

    عنوان: بچے کا دودھ کتنے سال میں چھڑانا چاہئے؟

    سوال: بچے کا دودھ کتنے سال میں چھڑانا چاہئے؟

    جواب نمبر: 48124

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 12841-1281/M=11/1434-U شیر خوارگی کا زمانہ دو سال تک ہے اگر کوئی دو سال سے پہلے دودھ چھڑانا چاہے اور بچے کی صحت وجان کو کوئی خطرہ نہ ہو تو پہلے بھی چھڑاسکتا ہے اور اگر مدت رضاعت کی تکمیل کرنا چاہے تو اس کی بھی اجازت ہے ”وَالْوَالِدَاتُ یُرْضِعْنَ اَوْلَادَہُنَّ حَوْلَیْنِ کَامِلَیْنِ لِمَنْ اَرَادَ اَنْ یُتِمَّ الرَّضَاعَةَ“ إلخ (البقرہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند