سوال: اپنی بیوی سے ہمبستری کرنے کے دوران میری آٹھ ماہ کی بیٹی ہے وہ اٹھ جائے تو بغیر غسل کیے میری بیوی بچی کو دودھ پلاسکتی ہے یا نہیں؟ آپ حضرات سے اپیل ہے کہ آپ مجھے اس مسئلے کے بارے میں آگاہ فرمائیں۔
جواب نمبر: 4375501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 257-257/M=2/1434
بیوی بغیر غسل کیے بچی کو دودھ پلاسکتی ہے، لیکن اگر بچی زیادہ پریشان نہ کررہی ہو اور جلد غسل کرلینا ممکن ہو تو غسل کرکے پلانا اچھا ہے۔