• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 40269

    عنوان: نو مولود بچے كے كا میں اذان و اقامت كہنا؟

    سوال: کیا نومولود بچے کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا سنّت ہے؟ اگر یہ سنّت ہے تو اذان و اقامت کہنے کا طریقہ کیا ہو گا؟

    جواب نمبر: 40269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1149-1149/M=8/1433 جی ہاں! نومولود بچے کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا مسنون ہے، اور اس کا مستحب طریقہ یہ ہے کہ بچے کو نہلاکر اس کے کان میں نماز کی اذان واقامت کی طرح اذان واقامت کہہ دی جائے۔ ہکذا في الدر المختار وغیرہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند