• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 37846

    عنوان: بچوں کی پیدائش میں کم از کم کتنا وقفہ ہونا چاہئے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ اسلام کی رو سے بچوں کی پیدائش میں کم از کم کتنا وقفہ ہونا چاہئے؟ اور میں نے سناہے کہ قرآن میں تقریبا دوسال تک دودھ پلانے کا حکم ہے تو اس حساب سے بچے کی پیدائش میں کتنا وقفہ ہونا چاہئے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 37846

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 581-493/B=4/1433 کم ازکم تین چار سال کا وقفہ ہو تو بچے تندرست بھی رہتے ہیں ان کی پرورش اور تعلیم وتربیت بھی صحیح طور پر ہوتی ہے، ویسے اسلام میں اس کے بارے میں کوئی تحدید نہیں آئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند