• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 37642

    عنوان: منہ بولا بیٹا بنانا؟

    سوال: میری دو بیٹی ہیں ۔ اور میں اب تیسر مرتبہ حمل سے ہوں۔ میں ہندوستان میں رہتی ہوں ۔ میری چھوٹی بہن ابو ذہبی میں رہتی ہے ، اس کی شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ ماں نہیں سکتی ، اس لیے میں اسے یہ بچہ دینا چاہتی ہوں۔ اس بارے میں مذہب اسلام کیا کہتاہے؟کیا بیٹی دینا جائز ہے؟ اور بیٹے کے لیے کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 37642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 468-390/B=4/1433 آپ ہونے والے بچہ کو اپنی بہن کی پرورش میں دے سکتی ہیں، وہ اسے منہ بولا بیٹا یا بیٹی بناسکتی ہیں، مگر اس کی ولدیت میں حقیقی باپ کا نام لکھنا ہوگا۔ بیٹا بیٹی دونوں کے لیے ایک ہی حکم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند