• معاشرت >> تعلیم و تربیت

    سوال نمبر: 36557

    عنوان: بے بی ٹیوب سے پیدا شدہ بچے كا حكم

    سوال: کیا فرماتے ہیں جناب مفتی صاحب قرآن وحدیث کی روشنی میں کہ اگر کسی لڑکے کا وجود بے بی ٹیوب کے ذریعہ ہوتاہے تو وہ حرامی ہو گایا حلالی؟

    جواب نمبر: 36557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 217=123-2/1433 حصول ولد کا یہ طریقہ (بذریعہ بے بی ٹیوب) تو ناجائز وگناہ ہے تاہم منکوحہ کے بطن سے جو بچہ ہوگا اس پر حرام ہونے کا حکم عائد نہ ہوگا، بلکہ وہ حلالی ہے۔ ================= جواب درست ہے، بشرطیکہ شوہر ہی کا نطفہ ہو۔ (م)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند